اندرون شہر گندگی کے ڈھیر ،عملہ صفائی غائب ،مکین سراپا احتجاج

September 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ صفائی نے اندرون شہر میں نہ جانا معمول بنا لیا ہے، اندرون شہر میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے اندرون شہر سے کم ووٹ ملنے پر مبینہ طور پر شہریوں کو سزا دینے کیلئے سینٹری ورکرز کی تعداد میں کمی کردی ہے جس پر مکین سراپا احتجاج ہیں ،مکینوں کاکہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کی موجودگی میں صفائی کا نظام بہتر تھا۔