قاسم بیلہ میں غیر قانونی تیل ایجنسیوں کی بھر مار،حادثے کا خطرہ

September 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) قاسم بیلہ کے علاقے میں غیر قانونی تیل ایجنسیوں کی بھر مار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت حادثہ رونما ہو سکتا ہے،محکمہ سول ڈیفنس غیرقانونی تیل ایجنسیوں کیخلاف کارروائی میں ناکام ہے، اس سلسلے میں اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے پیرزادہ چوک پر بھی غیر قانونی تیل ایجنسیوں قائم ہیں اس حوالے سے اہل علاقہ نے متعددبارمقامی پولیس اور سول ڈیفنس انتظامیہ کو شکایات کی ہیں لیکن آج تک کسی نے بھی کارروائی نہ کی جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اگر غیر قانونی تیل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو قاسم بیلہ کے مکین احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے، انہوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آر پی او، سی پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔