پرائمری سکول سے سولر سسٹم چوری ،خاتون سے بدتمیزی پرملزم گرفتار

September 16, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر) سٹی شجاعباد میں گورنمنٹ پرائمری سکول سے نامعلوم افراد نے 3 لاکھ مالیت کا سولر پینل سسٹم چوری کر لیاپولیس نے مقدمہ درجکر لیا ۔ پولیس گل گشت نے خاتون شمائلہ بی بی سے بدتمیزی اور برقعہ پھاڑنے والے یٰسیننامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔ پولیس لوہاری گیٹ نے شراب پی کر غل غپاڑہ کر کے روڈ بلاک کرنے پرسجاد نامی شخص کو گرفتار کر کے اس سے شراب کی بوتل برآمد کر لی ۔ صدر شجاعباد میں نہری پانی سے زمین سیراب کرنے کے معاملے پر جھگڑےمیں ایک شخص خدا بخش زخمی ہو گیا جس کو نشتر منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے اللہ وسایا وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ اسقاط حمل کروانے کے الزام میں مخدوم رشید کے رہائشی خدابخش نے بیوی شمشادمائی اور سسرالیو ں پر مقدمہ درج کرادیا۔پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے شراب ، منشیات، جوائے،جعلسازی، اشتہاری کو فرار کرنے ،گیس ری فلنگ ،کرائے داری ایکٹ ، پتنگیں برآمد گی کے مقدمات میں میں 16 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے،ملزمان میں رشید، فیاض، حیدر، جاوید، ضیاء ، ملزم خالد، طاہر، نصیر، فاروق ،آفتاب ، وقاص، فیصل خان، کبیر،ناصر، اختر اور خورشید شامل ہیں، جبکہ بھیک مانگنے،ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع اور ناجائز اسلحے کے مقدمات میں 6 ملزموں کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ملزموں میں کریم مائی، فضیلت بی بی ، کامران،جمیل، کمال اور نیامت شامل ہیں۔