محکمانہ کیسزمیں میپکو کے 2ایس ڈی اوز کو سزائیں

September 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو اتھارٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 2ایس ڈی اوز کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں، سب ڈویژنل آفیسر میپکو فرسٹ سب ڈویژن بہاولنگر نبیل احمد کے خلاف2مختلف کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر 2سال کے لئے 2 سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں جبکہ سب ڈویژنل آفیسر میکلوڈگنج سب ڈویژن بہاولنگر محمد مہیب کے خلاف سیکنڈسب ڈویژن بہاولنگر تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی ہے۔