لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کیلئے 4 ڈویژنل اور 8سنگل بنچز تشکیل

September 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں آج سے شروع ہونے والےعدالتی ہفتے کے لئے ملتان بنچ میں 4 ڈویژنل اور 8 سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، پہلا ڈویژن بنچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس شاہد مبین اور جسٹس رسال حسن سید، تیسرا ڈویژن بنچ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مزمل اختر شبیر، چوتھا ڈویژن بنچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل ہے جبکہ 8 سنگل بنچز بھی فاضل ججز پر ہی مشتمل ہیں۔