اندرون شہر کوچہ سرائے جمناداس میں واسا کی واٹر سپلائی لائن بوسیدہ ، لیک ہونےلگی

September 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) اندرون شہر کوچہ سرائے جمناداس میں واسا کی واٹر سپلائی لائن بوسیدہ ہونے پر لیک ہونےلگی ہے، معلوم ہوا ہے کہ لیکج کے باعث درجنوں مکین سرکاری پانی سے محروم ہیں، علاقہ مکینوں نے رکن اسمبلی ندیم قریشی اور واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوچہ سرائے جمناداس کی ناقص پائپ لائن تبدیل کی جائے اور نئی پائپ لائن کا کنکشن قریبی حسین آگاہی چوک بازار سے گزرنے والی مین لائن سے دیا جائے۔