اسلام آباد میں مختلف ہینڈی کرافٹس کی نمائش

September 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد میں مختلف ہینڈی کرافٹس کی نمائش

اسلام آباد میں سجی ہینڈی کرافٹس کی نمائش میں خواتین نے دستکاری کے مختلف شعبوں میں اپنے ہنر کے جوہر دکھائے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دستکاری نمائش میں کاروباری خواتین کی اپنی مدد آپ کے تحت بنائی گئی رنگارنگ کٹوتیاں، گفٹ آئٹمز اور روزمرہ کے مختلف ڈیکوریشن فن پاروں کو نمائش میں شرکاء کے لیے ڈسپلے کیا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے یہ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں انہیں اپنے ہنر کو مزید نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔

دستکاری میلے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہر ماہ ایسی نمائش کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ خواتین اپنے ہنر کو دنیا کے سامنے لا سکیں اور اپنے خاندان کی مالی طور پر بھی معاونت کر سکیں۔