باپ کی شہادت کے22 سال بعد بیٹا پاک فضائیہ میں شامل

September 16, 2019

پاک فضائیہ کے اسکوارڈن لیڈر شہید محمد ندیم قاسمی کی جگہ 22 سال بعد اُن کے بیٹے نے لے لی۔

10 ستمبر 1997 کو محمد ندیم قاسمی نے جام شہادت اس وقت نوش کیا جب ان کے طیارے کو رن وے پر حادثہ پیش آیا۔

سرحدوں کا دفاع کرنے والے محمد ندیم قاسمی کی شہادت کے وقت ان کے بیٹے انزہ ندیم قاسمی کی عمر3 برس تھی۔

اب انزہ ندیم بطورفلائٹ لیفٹیننٹ پاک فضائیہ میں اسی اسکوارڈن کا حصہ ہیں جس میں ان کے والد اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ٹوئٹر پر ہارون نامی صارف نے بتایا کہ محمد ندیم قاسم اُن کے بھائی کے دوست تھے ۔ انہوں نے یہ بتایاکہ وہ محمد ندیم قاسمی سے 94ء میں یوم دفاع کے موقع پر سرگودھا ائیر بیس پر ملاقات بھی کر چکے ہیں ۔

پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف وومن ونگ ریجن ہزارہ کی صدر مومنہ باسط نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے پاک فضائیہ کے اس سپوت کا تذکرہ کیا۔