فضل الرحمٰن سے ملاقات پر شہباز شریف نے نواز شریف کو اعتماد میں لیا

September 16, 2019

فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔

شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال اور خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے سابق وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمٰن سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات اور آئندہ ماہ کے آزادی مارچ سے متعلق گفتگو پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف، احسن اقبال اور خواجہ محمد آصف نے نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات کی، بعد ازاں اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور خواجہ حارث بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔

ملاقات میں نواز شریف کی 18ستمبر کی پیشی پر قانونی مشاورت کے ساتھ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بڑے بھائی سے ملاقات سے قبل اپنے صاحبزادے حمزہ شہباز سے بھی جیل میں ملاقات کی۔