خیبرپختونخوا، پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے

September 17, 2019

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں پولیو کے 2 نئےکیسز سامنےآگئے۔

یہ بھی پڑھیے: پولیو سے خطرہ

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں ڈھائی سال کی بچی اور تورغر میں 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پولیو کےخلاف جنگ ہر صورت جیتنی ہے، بزدار

ای او سی کے مطابق متاثرہ بچوں میں پولیو وائرس کی تشخیص کی وجہ والدین کی جانب سے بچوں کو ویکسین نہ پلا نا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔