عالمی منڈی میں خام تیل 68 ڈالر فی بیرل پر برقرار

September 17, 2019

عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار رہی۔

سعودی عرب کی دو تیل تنصیبا ت پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں، منگل کو ایشیائی ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل قیمت 62 ڈالر فی بیرل کے قریب دیکھی گئی۔

امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت ٹریڈنگ کے دوران 2 ڈالر 68 سینٹس ایم ایم بی ٹی یو رہی۔

ماہرین کے مطابق قیمت میں اتار چڑھاؤ کا فیصلہ سعودی وزیر تیل کی آج ہونے والی پریس کانفرنس اور پیدوار بحالی کے وقت پر ہو گا۔