پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا، وزیراعظم

September 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں صنعتی شعبے کے لیے مراعات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں جبکہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چینی اور روسی کمپنیوں نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مراعات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے خطے کے ملکوں میں کامیاب سرمایہ کاری کے ماڈلز سے استفادے اور خصوصی اقتصادی زونز کے لیے بجلی، گیس اور سڑکوں کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایات دیں۔