بھارتی میڈیا نریندر مودی کی چمچہ گیری میں لگا ہے، رویش کمار

September 17, 2019

بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے منیجنگ ایڈیٹر رویش کمار ایک بار پھر بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔

ایک انٹرویو میں رویش کمار نےبھارتی میڈیا کو ’گودی میڈیا‘اور نریندر مودی کی چمچہ گیری کرنے والے قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا ہر روز بھارتی جمہوریت کا قتل کرتا ہے۔

رویش کمار نے یہ بھی کہا کہ بھارتی میڈیا نریندر مودی کی چمچہ گیری میں لگا ہوا ہے، جس میں میڈیا کی چونّی خرچ نہیں ہوتی، دیکھنے والے اس چمچہ گیری کو سمجھ نہیں پارہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے منیجنگ ایڈیٹر رویش کمار کو رواں برس بہترین صحافت پر بین الاقوامی’میگ سیسے‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔