تھیلی سیمیا کے بچوں کیلئے عطیہ خون کا رجحان نہیں ہے، مقررین

September 18, 2019

کراچی(پ ر) تھیلی سیمیاکے بچوں کیلئے عطیہ خون کا رجحان نہیں ہے یہ بات معروف سماجی رہنما عبدالجبار راٹھور نے ڈریم ورلڈ ریزورٹ اورہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرتے ہوئے کہی ،باہمی یادداشت میں یہ طے کیا گیا کہ پاکستان میں خصوصا کراچی میں ہیلپ تھیلسمیاء کیئر سینٹر میں زیر علاج بچوں کو اسپانسر کیا جائے گا اور ان مریضوں کے تفریحی اور سالگرہ کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔