پوسٹرمقابلے میں گولڈمیڈل لینے پر سعدیہ راشد کی طالبہ کو مبارکباد

September 18, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اکیڈیمی آف سائنسز اور ایسوسی ایشن آف اکیڈیمکس اینڈ سوسائٹیزآف سائنس ان ایشیا کے اشتراک سے علاقائی ورکشاپ میں پوسٹرزمقابلے میں فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن ہمدرد یونیورسٹی کی نمائندہ طبیبہ لینا حمید نے اول انعام ’’ گولڈمیڈل‘‘ اور بیس ہزار روپے نقد وصول کئے۔سعدیہ راشد چانسلر ہمدرد یونیورسٹی اورپروفیسرڈاکٹر شبیب الحسن وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی نے طبیبہ لینا حمید کی محنت کو سراہا اور مبارکباد پیش کی ہے ۔یہ مقابلے پاکستان اکیڈیمی آف سائنسز اسلام آباد میں منعقدہوئے۔اس ورکشاپ میں فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن ہمدرد یونیورسٹی کی نمائندگی طبیبہ صائمہ غیاث اور طبیبہ لینا حمید نے کی۔ ان دونوں نے پوسٹرز مقابلے میں حصہ لیا۔