طلبہ کلاسوں میں حاضری کویقینی بنائیں،شیخ الجامعہ کی ہدایت

September 18, 2019

جامشورو (نامہ نگار) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے جامعہ سندھ کے سوشیالوجی، پولیٹیکل سائنس، مسلم ہسٹری، اکنامکس و دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے صفائی ستھرائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو اس ضمن میں ہنگامی اقدامات لینے کی ہدایات کیں۔ بعد ازاں ڈاکٹر برفت نے کلاسز میں جا کر تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام طلباء پابندی کے ساتھ کلاسز اٹینڈکریں اور حاضری کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زرین عباسی، آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کی انچارج ڈاکٹر جبین بھٹو، متعلقہ شعبوں کے سربراہان اور سینئر و جونیئر اساتذہ بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔