محکمہ کالج ،بائیو میٹرک سسٹم کو فعال کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

September 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ کالج نے بایومیٹرک سسٹم کو فعال کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی کا چئیرمین ڈاریکٹر ایم ایڈ ائ جاوید احمد شیخ ،ممبرر اسسٹنٹ پروفیسر سائیں داد تونیو ،سیکریٹری لیکچرار فیاض احمد سومرو ہونگے ۔ : کمیٹی کراچی کے تمام کالجز کی بایومیٹرک مشین کی فعال اور غیر فعالی کا مکمل طور پر جائزہ لے گی ۔ کمیٹی بایومیٹرک سسٹم سے متعلق, آر ڈی ، پرنسیپل ، چیف مونیٹرینگ افیسر ، مونیٹرینگ اوالیوایشن اسکول سے بھی مدد طلب کر سکتے ہیں، سات دن میں کمیٹی دیے گئے ٹاسک کی کارکردگی اور مزید تین دن بعد بایومیٹرک سے متعلق مکمل رپورٹ سیکریٹری کالجز کے پاس جمع کروائی گی۔