وفاقی وزیر تعلیم آج جامعہ کراچی میں تقریب سے خطاب کرینگے

September 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیربرائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود بدھ 18ستمبر کو پونے تین بجے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علومجامعہ کراچی میں وائرولوجی تحقیق مرکز کا افتتاح کرینگے۔ تقریب سے وفاقی وزیربرائے شفقت محمود سمیت شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور دیگر خطاب کرینگے۔