12 انگلیوں والا بھارتی خاندان پریشان

September 18, 2019

بھارت میں25 افراد پر مشتمل ایک ایسا خاندان ہے جن کی پیدائشی طور پر ہاتھوں اور پیروں کی 10 کے بجائے 12 انگلیاں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کا رہائشی ’ بلدیو یاولے ‘ نے میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اُس کا خاندان 25 افراد پر مشتمل ہے، خاندان کے کچھ افراد تحصیل آرتھنر میں مقیم ہیں۔

بلدیوکے مطابق خاندان کے تمام افراد کی ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں 12 ہیں جس کے باعث اُنہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بلدیوکا کہنا ہے کہ میرا بڑا بیٹا اسکول گیا تھا مگر تعلیم مکمل نہیں کر سکا اور پڑھائی چھوڑ دی کیونکہ بیٹے کو اُس کی کلاس کے بچے 12 انگلیاں ہونے پر مذاق کا نشانہ بناتے تھے، میں نے اس مسئلے سے متعلق حکومت سے مدد مانگی مگر کسی نے میری نہیں سنی۔

بلدیو کا کہنا ہے کہ ہم بہت غریب ہیں، میرے پاس کوئی نوکری بھی نہیں ہے اور نہ ہی زمین کا کوئی ٹکرا کہ جس سے کچھ آمدنی ہو سکے۔

بلدیو کے بیٹےسنتوش نے بتایا کہ اس کی 12 انگلیاں ہاتھ کی اور 14 پاؤں کی ہیں، زیادہ انگلیاں ہونے کی وجہ سے اسے خصوصی جوتے بنوا کر پہننے پڑتے ہیں، اس نے دسویں تک تعلیم حاصل کی ہے ، اسکول میں بچے مذاق کا نشانہ بناتے تھے۔

سنتوش نے مزید کہا کہ آرمی کا ٹیسٹ پاس کر لیا تھا مگر فزیکل ایگزیم میں فیل کر دیا گیا ، پڑھائی نا مکمل اور انگلیاں زیادہ ہونے کی وجہ سے میرے پاس کوئی نوکری بھی نہیں ہے، حکومت کو ہماری مدد کرنی چاہیے۔