ہمدرد نے خدمات کی ایک صدی عبور کرلی، سعدیہ راشد

September 19, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ہمدرد پاکستان کے بانی شہید حکیم محمد سعید کی صدسالہ تقریبات کے حوالے سے تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پرہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ سعدیہ راشد نے کہا کہ ہمدرد نے خدمات کی ایک صدی عبورکر لی ہے۔ پاکستان میں اس کے بانی شہید حکیم محمد سعید روائتی اور جدید کے ایک موثر مرکب کو روبہ عمل لائے جس کا ایک ثبوت ہمدرد اور سیپ (SAP )کا تعاون ہے کیونکہ دونوں میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ہے فلاح انسانیت، انسانوں کے لیے سہولتیں مہیا کرنا، ہمدرد کا میدان عمل ہی طب و صحت، فلاح و بہبود اور تعلیم ہے۔