مودی کا امریکا میں جلسہ‘ بڑے پیمانے پر مظاہرے کی تیاریاں

September 19, 2019

ہیوسٹن( راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائندہ جنگ)مودی کا امریکا میں جلسہ ‘بڑے پیمانے پر مظاہرے کی تیاریاں‘ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔22ستمبر کو ہیوسٹن میں جلسہ ہوگا‘مظاہرین نے حکمت عملی ترتیب دیدی ہے۔جلسے کے لیے 50ہزار افراد رجسٹرڈہوچکے ہیں۔جب کہ 1 لاکھ افراد کی درخواستیں زیر التوا ہیں۔تفصیلات کے مطابق، امریکاکے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 22 ستمبر کو ہیوسٹن کے این آر جی ارینا میں ہاؤڈی موڈی جلسے اور پروگرام کے انعقاد کے سلسلہ میں پاکستانی اوربھارتی شہریوں کے درمیان جنگ کا سماں ہے۔