نیتن یاہو انتخابات میں اکثریت حاصل نہ کرسکے ،صیہونی ریاست بنانے کا اعلان

September 19, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) انتہا پسند اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے نقش قدم پر چل پڑے، انہوں نے وادی اردن کو ضم کرنے کے بعد صیہونی ریاست بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد نیتن یاہو نے تل ابیب میں ایک چھوٹے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی صیہونی حکومت قائم کریں گے جس میں کسی بھی عرب جماعت کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے انتخابات میں ناکامی کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔