بھارت نے چینی سرحد کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی لینڈنگ کیلئے جدید ترین فضائی پٹی بحال

September 19, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک) اروناچل پردیش پر چین کی جانب سے بھارتی موقف پر اعتراضات کے باوجود، بھارتی فضائیہ نے ریاست میں لڑاکا طیاروں کے اترنے کیلئے جدید ترین لینڈنگ گرائونڈ فعال کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ریاست میں ضلع چنگلانگ کے علاقے وجئے نگر ایریا میں یہ 8واں جدید ترین لینڈنگ ایریا ہے جسے چین کی سرحد کے قریب فعال کیا گیا ہے۔