پرس چوری کرنیوالی عورت پکڑی گئی

September 19, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راجہ بازارمیں شاپنگ کیلئے آنے والی فیملی کاپرس چوری کرنے والی ایک عورت کوپکڑلیاگیا۔اس کی ساتھی دوعورتیں طلائی کڑے لے کرفرارہوگئیں ۔تھانہ سٹی کو تسلف بی بی نے بتایا کہ تین نامعلوم عورتوں نے دھکا دے کر میرا پرس چوری کر لیا اور رکشہ میں بیٹھ کر بھاگنے لگیں اسی دوران ایک عورت ساجدہ کو پکڑ لیا گیا۔