فنکارہ کی حکومت سے ملازمت زکوۃ کوارٹر دینے کی اپیل

September 19, 2019

پشاور (لیڈی رپورٹر) نوشہرہ کے رہائشی پی ٹی وی کی فنکارہ بی بی زینب نے صوبائی حکومت سے ملازمت ،زکوۃ کوارٹر دینے کی اپیل کی ہے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے بائیس سالوں سے پی ٹی وی میں کام کیا مگر معاوضہ کم ملنے کی وجہ سے گھر کے خرچے پورے نہیں ہوتے جبکہ میرے شوہر بھی ایکسیڈنٹ کے باعث کام کاج کے قابل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوکری اور مکان کے حصول کیلئے ہر دروازے پر د ستک دی مگر کوئی شنوئی نہیں ہوئی۔انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ مدینے کی ریاست کا واسطہ مجھے اپنی بچوں کی کفالت کرنے کیلئے مجھے نوکری دی جائے اور رہنے کے لئے حیات آباد میں زکوۃ کوارٹر دیا جائے