عدالتی حکم عدولی،7استغاثہ گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری

September 19, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)احتساب جج پشاور نوید احمد خان نے مشروب کمپنی کے نام پر سرمایہ کاری کی آڑ میں سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں ملوث جمال خان خٹک کے ریفرنس میں حکم عدولی پر سات استعاثہ گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں گزشتہ روز ریفرنس کی سماعت شروع کی تو اس دوران استعاثہ گواہان بشیر احمد ایمپلائز کالونی ایبٹ آباد ، فیاض گل حیات آباد فیر 2ودیگر بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے پیش نہیں ہوئے۔ جس پرعد عدالت نے ساتوں گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے اُنہیں دو اکتوبر تک عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ۔