شعیب ملک 350ٹی 20 میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی

September 19, 2019

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وہ 350 ٹی20 میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والی کیریبین پریمئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئر نے شعیب ملک کی قیادت میں جمیکا کے خلاف میچ کھیلا جو شعیب ملک کے کیریئر کا 350واں ٹی 20 میچ تھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


شعیب ملک نے اپنے کیریئر کے 350 ویں میچ میں 37گیندوں پر67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اپنے بیس سالہ کیریئر میں 350 ٹی 20میچز کھیلنے والے شعیب ملک کے ٹی 20 کیرئیر میں 111 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ شعیب 287 ون ڈے اور 35 ٹیسٹ میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے کرکٹ شروع کی تو سوچا بھی نہیں تھا کہ 350 میچز کا سنگ میل عبور کریں گے، چاہے وہ کسی ایک فارمیٹ ہی میں کیوں نہ ہو۔