ڈرائیونگ کے دوران ریوبک کیوب حل کرنے کا مظاہرہ

September 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ڈرائیونگ کے دوران ریوبک کیوب حل کرنے کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے اکثر لوگوں کو ریوبک کیوب حل کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب بیچ سڑک پر کار ڈرائیو کرتے ہوئے ریوبک کیوب حل کرتے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سر پھرے نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف مصروف سڑک پر کار چلا رہا ہے بلکہ اس دوران ریوبک کیوب بھی حل کرنے میں مصروف ہے۔

یوں ریوبک کیوب حل کرنے پر جہاں دیکھنے والوں نے تعریف کی وہیں جان خطرے میں ڈالنے پر کئی نے تنقید بھی کی۔

دوسری جانب پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سر پھرے کو ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔