سری لنکن کرکٹرز پر آئی پی ایل انتظامیہ کا دباؤ تھا، شاہد آفریدی

September 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو پہلے بھی کہا تھا کہ ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑ دیں۔ تینوں فارمیٹ کی کپتانی مشکل کام ہوتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

شاہد آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مصباح کے لئے دونوں عہدوں پر کام کرنا چیلنج ہے۔ وہ 24 گھنٹے کام کرنے والے محنتی انسان ہیں، امید ہے کہ وہ بہتر طریقے سے کام کریں گے۔ یونس خان، محمد یوسف، عبدالرزاق اور شعیب اختر کو بھی انڈر 19 ٹیموں کے ساتھ لگایا جانا چاہیے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے سری لنکن کھلاڑیوں پر انڈین پریمیئر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے بہت دباؤ تھا۔شاہد آفریدی نے سری لنکن بورڈ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ جو بھی سری لنکن کھلاڑی پاکستان کا دورہ کرے گا ہماری تاریخ میں اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ جب بھی پی ایس ایل کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی تو انہوں نے بتایا کہ وہ تو آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں انڈین پریمیئر لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ پاکستان جائیں گے تو ان کا کنٹریکٹ ختم کر دیا جائے گا۔