ورلڈاسنوکر: آصف کوارٹر فائنل میں

September 20, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر) میانمار میں کھیلی جانے والی ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آ صف نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے میزبان کھلاڑی نینگ ون کو شکست دی، جبکہ ذوالفقار اے قادر کو بھارت کے پنکج ایڈوانی کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، کوارٹر فائنل میں جمعے کو محمدآصف تھائی لینڈ کے پورامن دھن راکول سے مقابلہ کرنا ہوگا۔