قومی گیمز مشعل کا سفر 6 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہوگا

September 20, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پشاور میں ہونے والے قومی گیمز کی مشعل کا سفر 6 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا جو کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، مظفرآبادسے گذرتے ہوئے 17 اکتوبرکو گلگت بلتستان پہنچے گی جہاں 20 اکتوبر کو گلگت بلتستان کے بلند ترین سیاحتی مقام بابوسرٹاپ پر اسے کے پی کے اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا جائے گا ۔