جامعہ کراچی، بی کام ریگولر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

September 20, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولر سال اول ،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔بی کام سال اول ،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5850 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 10300 روپے فیس کے ساتھ 05 اکتوبر2019 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔