مقبوضہ کشمیر،کاروباری سرگرمیاں معطل،سیب کی تیار فصل خراب ہونے کا خدشہ

September 20, 2019

سری نگر(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کا علاقہ سوپور سیب کی پیداوار اور اس کی تجارت سے جانا جاتا ہے۔ لیکن ان دنوں وہاں پھلوں کے کاروبار سے وابستہ تمام افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔سوپور قصبے کا بازار عام طور پر سیب اور دیگر پھلوں کی کاشت کی وجہ سے تاجروں، خریداروں اور ٹرکوں سے بھرا ہوتا تھا لیکن مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے ان دنوں وہاں سے پھلوں کی ترسیل انتہائی دشوار ہے۔