گاڑیاں چوری کر نیوالے دو افراد سمیت 24سماج دشمن گرفتار

September 20, 2019

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگا ر، سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 24سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔اسلام آباد پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران 8 افراد کو گرفتار کر کے منشیات اورناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ۔ گولڑہ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے چار لاکھ روپے، چار موبائل فون،سپیئر پارٹس اور نقدی برآمد کر لی۔راولپنڈی پولیس نے 10ملزموں کو گرفتار کرکے 35لٹر شراب، 390گرام چرس، 2پستول برآمد کر لیے۔تھانہ مورگاہ پولیس نے ڈپلیکیٹ ریموٹ چابیاں بنا کر گاڑیاں چوری کرنیوالے گینگ کے سرغنہ کو فیصل آباد سے ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان سے مسروقہ گاڑی اور جعلی نمبر پلیٹس بر آمدکرلی۔