پولیس حراست میں تشدد اور ہلاکت برداشت نہیں ہو گی،آر پی او

September 20, 2019

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )ریجنل پولیس آفیسر محمداحسان طفیل نے راولپنڈی ریجن کے چاروں ضلعی پولیس افسروں کوہدایت کی ہےکہ ایسی فعال پالیسی ترتیب دیں جس سے عوام حقیقی معنوں میں پولیس کو اپنا محافظ سمجھیںاور پولیس کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے راولپنڈی ریجن میں جرائم کی مجموعی صورت حال اور لاء اینڈ آرڈر کے متعلق چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں سی پی او راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا،ڈی پی او چکوال عادل میمن، ڈی پی او اٹک سید ندیم شہزاد بخاری اور ڈی پی او جہلم کیپٹن(ر) سید حماد عابدنے شرکت کی ۔ آر پی او نے میٹنگ کے شرکاء کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔پولیس حراست میں تشدد اور اموات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔