اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 12منصوبوں کی منظور ی دیدی

September 20, 2019

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے وفاقی دارلحکومت کے 45کروڑ روپے مالیت کے 12 ترقیاتی منصوبوںکی منظور ی دے دی۔اس بات کا فیصلہ چیف کمشنر عامرعلی احمد کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میںکیا گیا ۔ پروجیکٹ کیلئے فنڈز وزارت خزانہ فراہم کرے گی ۔ ترقیاتی منصوبوںمیں سوئی گیس کی فراہمی دیہی علاقوں میںلنک روڈز ،سیوریج اور نکاسی کا کام شامل ہیں ۔