لیسکو ایکسین اورماتحت اہلکار دست وگریبان ، دفاتر کوتالے ،ہڑتال

September 20, 2019

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو ایکسین ماتحت اہلکاروں سے دست و گریبان ہو گئے،واقعہ کے خلاف ہربنس پورہ سب ڈویژن میںملازمین نے دفاتر کو تالے لگا کر ہڑتال کر دی اور احتجاج کیا۔ ایکسین مغلپورہ نے لائن مین جاوید طفیل، علی رضااور محمد عارف کو اپنے دفتر طلب کر کے بلوںکی ریکوری کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا ،ریکوری کی لسٹیں مہیا نہ ہونے پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ ہائیڈرو یونین کے رہنمائوں حاجی محمد لطیف، حیدر علی کی سربراہی میںہربنس پورہ سب ڈویژن کے ملازمین نے واقعہ کے خلاف دفاتر کو تالے لگا دئیے اور ہڑتال کر دی اور ایکسین کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ لیسکو حکام کی مداخلت پر ایکسین نے معذرت کر لی اور ملازمین کی ہڑتال ختم ہو گئی ۔