یوتھ کاؤنسلنگ سنٹرکا مرکزی آفس لاہور میں قائم کیا جائے گا، یاسر ہمایوں

September 20, 2019

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے سول سکرٹریٹ میں یوتھ کاؤنسلنگ سنٹر کے قیام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل سیکریٹری شاہدہ فرخ، ڈپٹی سیکرٹری محمد حسن لالی، سی ای او پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ ڈاکٹر کامران شمس اور دیگرنے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈاکٹر کامران شمس نے یوتھ کاؤنسلنگ سنٹر کے مقاصد، سٹرکچراور منصوبہ بندی بارے بریفنگ دی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ پیف کے زیر انتظام یوتھ کاؤنسلنگ سنٹرکا مرکزی آفس لاہور میں قائم کیا جائے گا۔