زیر زمین پانی کو آلودہ کرنیوالی 8 صنعتیں،ایک سٹیل مل سیل

September 20, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے غرکی کنواں کے ذریعے گندے پانی کو زمین میں داخل کرنے والی 8 صنعتوں کو سیل کر دیا۔ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ تحفظ ماحول علی اعجازکی سربراہی میں کی گئی۔ محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے غیر معیاری ایندھن اور دھواں چھوڑنے والی سٹیل ملز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے واہگہ ٹاؤن بھنی روڈپرواقع سٹیل مل کو بھی سیل کر دیا ہے۔