ڈی جی نرسنگ کاجنر ل ہسپتال ،سروسز اورمینٹل ہسپتال کااچانک دورہ

September 20, 2019

لاہور(خصوصی نمائندہ)ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے اچانک جنرل ہسپتال ، سروسز اور مینٹل ہسپتال پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ڈینگی کاؤنٹرز کا معائنہ کرنے کے علاوہ نرسنگ سٹاف کی حاضری اور مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے سروسز ہسپتال کے ڈے کئیر سینٹر میں چارج نرسز کی ڈیوٹی لگائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی این سی رولز کے مطابق نرسنگ سٹاف کا کام صرف اور صرف مریضوں کی دیکھ بھال اور بہتر نگہداشت ہے لہذا انہیں کسی بھی غیر متعلقہ جگہ پر نہ لگایا جائے۔ ڈی جی نرسنگ نے کہا کہ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اپنے دفاتر میں جونئیرز کی بجائے سینئر نرسز کو مامور کریں ۔