پاک جاپان تعلقات بہت اچھے ہیں مزید بہتری کے لئے کوشاں ہیں، جاپانی سفیر

September 20, 2019

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان میں جاپان کے سفیر کنونوری میٹسوڈا نے کہا ہے کہ پاک جاپان تعلقات پہلے بھی بہت اچھے تھے لیکن ان میں مزید بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں جاپانی وزیر خارجہ کی طرف سے پاک جاپان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی صدر غزالہ عرفان کو نیشنل ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ تقریب میں زاہد حامد، محمد مہدی اور پرویز مرتضیٰ جعفری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔