کشمیر میں قیامت برپا ہے،امیرالعظیم

September 20, 2019

لاہور(نمائندہ خصو صی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ 46 دن گزر گئے ، کشمیر میں سکول ، ہسپتال اور بازار بند ہیں ۔ پوری وادی میں ایک قیامت برپا ہے ۔اس وقت کشمیریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے جو کوئی بھی ان کی مدد اور حمایت کرے گا ، وہ بلاشبہ انسانیت کو بچانے والا ہیرو قرار پائے گا ۔ ان کو ناصر ف پاکستانی قوم بلکہ امت مسلمہ اور پوری انسانیت اپنا ہیرو تسلیم کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت دشمن کے غاصبانہ قبضہ میں اہل کشمیر کے تحفظ کے لیے اگر کوئی اپنا مال اور جان قربان کرتاہے تو وہ پوری دنیا کا ہیروہے ۔