وزیر اعلیٰ جام کمال کا مصطفی ترین سے اظہار تعزیت

September 20, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف مصطفی خان ترین کے چچا زاد بھائی خلیل احمد ترین کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔