کالعدم تنظیم سے روابط کا الزام،ملزم کی سزاکالعدم

September 20, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کے ساتھ مبینہ طور پر روابط کے الزام میں10 سال قید کی سزا پانے والے ملزم کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے، گزشتہ روز کیس کی سماعت جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، ملزم عمران خان کیجانب سے کیس کی پیروی شیبرخان ایڈوکیٹ نے کی، استغاثہ کے مطابق درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے ملزم عمران خان کومبینہ طور پر جعلی کرنسی کے کاروبار اورکالعدم تنظیم کیساتھ روابط کے الزام میں10اکتوبر2019کو گرفتار کیا گیا تھا جسکے بعد اسے گرفتار کرکے پی اے نے 10 سال قید کی سزا سنائی، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسکے بھائی کے کالعدم تنظیم کیساتھ مبینہ روابط کے الزام میں عمران خان کو گرفتار کرکے قید دی گئی جبکہ جرگہ نے بھی اسے قصوروار ٹھہرایا تھا،ملزم نے تین سال قید میں گزارے۔