قتل کیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

September 20, 2019

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین نے کاٹلنگ قتل کیس میں ملوث ملزم کوجیل میں بندرکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں اورملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی مدعی مقدمہ کی جانب شیبرخان ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم آصف رضا ساکن کاٹلنگ پرالزام ہے کہ اس نے 22جولائی 2018ء کو تھانہ کاٹلنگ کی حدود میں فائرنگ کرکے حبیب الرحمان کوقتل کردیاتھاماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت عالیہ نے دلائل مکمل ہونے پردرخواست خارج کردی ۔