ایڈوانس سٹڈیز کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلا س ‘ کارکردگی کا جائزہ لیا

September 20, 2019

پشاور(خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی میں یوا یس پاکستان سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی (پی سی اے ایس ای) کی سٹیئرنگ کمیٹی کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی زیر صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں 2013میں آغاز کے بعد سے پراجیکٹ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، ڈاکٹر نجیب اللہ ، ڈائریکٹر یوا یس پاکستان سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی انجینئرنگ یونیورسٹی نے پانچ سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے سنٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں توانائی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے یہ پہلا تھنک ٹینک اداردہ ہے جس نے کامیابی سے صنعت کیساتھ باہمی تحقیق، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز ان انرجی، انرجی کے شعبے میں ہنر مند افراد کی تیاری اور امریکہ کیساتھ تبادلہ پروگرام، جس کے تحت انجینئرنگ یونیورسٹی اورنسٹ کے طلبہ نے اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے ہیں۔