خواجہ ٹاؤن کے مکین 2 ماہ سے گیس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار

September 20, 2019

پشاور(لیڈی رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقے خواجہ ٹاؤن کے مکین گیس کی سہولت سے محروم ہونے کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا شکار ہیں علاقہ مکین گزشتہ 2 ماہ سے گیس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، قریبی محلہ میں مرمتی کام اور گیس پائپ تبدیل ہونے کی وجہ سے خواجہ ٹاؤن کی جانب جو لائن آئی تھی وہ کاٹ دی گئی ہے جس سے 25 گھر متاثر ہوئے ہیں، ان گھروں کے مکین گیس سلینڈر بھر بھر کر لاتے ہیں جس کاخرچہ بہت زیادہ ہے۔ محکمہ سوئی گیس کے اہلکار نہ علاقے کا چکر لگاتے ہیں اور نہ گیس کے پریشر کے مسئلے کے حل کیلئے کوئی کوشش کرتے ہیں جبکہ گیس کا بل برابر ہر ماہ آ رہا ہے۔ علاقہ کے مکین گیس کے مسئلے کے حل کے لئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔، اب اہلیان علاقہ کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں بھی پاکستان کا حصہ ہونے کے ناطے گیس کی سہولت سے مستفید ہونے کا حق دیا جائے۔