وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کا بھرتیوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم

September 20, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس سلسلے میں سیکرٹری اعلیٰ تعلیم منظور احمد کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق وائس چانسلر نے کہا ہے کہ بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے یونیورسٹیوں کے اساتذہ اورطلبہ میں پائی جانے والی بے چینی یکسر ختم ہو جائے گی اور یونیورسٹی پیشہ ورانہ طور اپنی سرگرمیوں میں مزید بہتری لا سکے گی۔