قائد اعظم ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ کل سے شروع ہوگا

September 20, 2019

قائد اعظم ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ کل سے شروع ہوگا، کوئٹہ 11سال بعد فرسٹ کلاس میچز کی میزبانی کرے گا، کراچی میں سندھ اور کے پی کا مقابلہ ہو گا، بلوچستان اور سدرن پنجاب کوئٹہ میں جبکہ سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں فیصل آباد میں مد مقابل ہوں گی ۔

قائد اعظم ٹرافی کا دوسرا راؤنڈ کل سے ملک کے تین مختلف گراونڈز پر شروع ہوگا، بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں 11سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کا میچ کھیلا جائے گا ۔

بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں میچ بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ اور کے پی کے کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

سندھ کے کپتان اسد شفیق کا کہنا ہے کہ کنڈیشن جیسی بھی ہوں پرفارمنس دینا ہوگی، جبکہ کے پی کے ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ کوکابورا گیند سے بولنگ میں مشکل پیش آرہی ہے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔