46 قومی پروازیں بغیر مسافر آپریٹ کی گئیں، آڈٹ رپورٹ

September 20, 2019

ایک سال میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی 46 پروازیں بغیرکسی مسافر کے آپریٹ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کے مسافروں کیلئے آن لائن ٹیکسی کی فری سروس

آڈٹ رپورٹ کے مطابق 17-2016 کے دوران 46 پروازوں میں ایک بھی مسافر سوار نہ تھا، بغیر مسافر 46 پروازیں آپریٹ کرنے سے قومی ائیرلائن کو 18 کروڑ روپوں سے زائد کا نقصان ہوا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان پروازوں کے علاوہ 36 حج اور عمرہ کی پروازیں بھی بغیر کسی مسافر کے روانہ ہوئیں۔

آڈٹ رپورٹ میں یہ اعتراض بھی کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2018ء میں انتظامیہ کو معاملے سے آگاہ کیا تھا، موجودہ انتظامیہ نے بھی معاملے کی تحقیقات نہیں کروائی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرکاری دستاویزات میں معاملے کا ذمہ دار پی آئی اے انتظامیہ کی لاپرواہی کو قراردیا گیا ہے۔